میکسیکو کی جیل میں 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی

میکسیکو سٹی : میکسیکو میں جیل حکام نے 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرکے دلچسپ روایت قائم کی ہے جس پر ملک کے عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجتماعی شادی کے بندھن میں جڑنے والے قیدیوں میں بعض کو کئی سال کی قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی اور خوشگوار زندگی کیلئے پُرامید ہیں۔

سلاخوں کے پیچھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالے خورخی ارمانڈو کی شادی کورینا شاویز کے ساتھ کرائی گئی، دونوں سیوداد خواریتھ کی سنٹرل جیل میں بہت خوش نظر آرہے تھے، حالانکہ 37 سالہ ارمانڈو کو 7 ماہ قبل بلیک میلنگ کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قیدی سے شادی کرنے والی ایک خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’میں اس سے اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے‘۔ اس نے بتایا کہ میرے شوہر کو منشیات کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، توقع ہے کہ ہم 2 سال کے بعد ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہوں گے۔

mass wedding

Collective Marriage

Tabool ads will show in this div