کراچی : رکشہ ڈرائیور اور بیوی قتل

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رکشہ ڈرائیور اور بیوی کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہوسکتا ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق عامر سہیل رکشہ میں اپنی بیوی مخطابہ کے ساتھ جارہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، عامر کھانے کی دعوت پر اہلیہ کے ساتھ سسرال جارہا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مخطابہ کا خاندان اس کی عامر سے شادی پر خوش نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ ان پر اس جوڑے کے قتل کا شبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر کے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے، ان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

WIFE

Rickshaw driver

Tabool ads will show in this div