سندھ اور بلوچستان کے مابین زمینی تنازعے کا تصفیہ ہوگیا

                         

حالیہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نےضلع خضدار کے علاقوں ڈھڈیارو اور کرخ کو سندھ کے انتخابی حلقوں قمبر شہداد کوٹ میں شامل کیا تھا ۔

الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست پر فیصلے کے بعد خضدار سے نیشنل پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی سردار اسلم بزنجو نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارا اصولی موقف ہے، سندھی اور بلوچوں کے درمیان ہزار ہا سال سے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔

                         

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں تمام تر ثبوت پیش کئے ہیں۔انھوں نے سماء کو مزید بتایا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ ساحل، وسائل اور حقوق کی بات کی ہے اور اپنی زمین کا دفاع کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور ہم پر قرض بھی۔

 واضع رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان مذکورہ علاقوں کو لے کر گزشتہ چند مہینوں سے شدید اختلافات چل رہے تھے، سندھ سے تعلق رکھنے  والے رہنماوں کے بیان جس میں انھوں نے مذکورہ علاقوں کو سندھ کی جاگیر قرار دیا تھا کے بعد بلوچ رہنماوں کی طرف سے اس کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد بلوچستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کئے گئے تھے جس میں انھوں نے ان علاقوں کی سندھ میں شمولیت کو بلوچستان کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

واضع رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے ڈھڈیارو اور کرخ کو ْقمبر شہداد کوٹ میں شامل کر لیا ہے۔

Eelection Commission

sardar aslam bizanjo

Tabool ads will show in this div