برطانیہ : پاکستانی پائلٹ عرفان فیض کو شراب پی کر طیارہ اڑانے پر 9 ماہ قید

اسٹاف رپورٹ


لندن : برطانیہ میں پی آئی اے کے 55 سالہ پائلٹ عرفان فیض کو نشے کی حالت میں طیارہ اڑانے کی کوشش پر 9 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔


پی آئی اے کے طیارے کو پی کر اڑانے کی کوشش پائلٹ کا کیریئر پی گئی۔


برطانیہ میں گرفتار 55 سالہ پائلٹ عرفان فیض کو 9 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا، پائلٹ کو قید کی سزا لیڈز کراؤن کورٹ کے جج نے سنائی۔ جسٹس کولسن کے مطابق پائلٹ نے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالی۔


قومی ایئرلائن کے پائلٹ عرفان فیض کو 18 ستبمر کو لیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی سے قبل طیارے کے کاک پٹ سے نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔


عرفان فیض نے عدالت میں پیشی کے دوران مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ سماء

پر

کو

پی

war

کر

dha

rice

ji

Tabool ads will show in this div