جوہری پروگرام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخ ساز مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک:
جینیوا : تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر بات چیت کامیاب ہوگئی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب دونوں نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈیل کے بعد ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام محدود کرے گا تو اس پر پابندیاں بھی نرم کی جائیں گی۔

نئی ایرانی حکومت کے ساتھ عالمی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، اور جوہری پروگراہم سے متعلق مذاکرات کے کئی دور کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔ ہر سیشن بہتری اور امید کی کرن لایا اور بالاخر تہران کے ایٹمی معاملے پر سب ایک نکتے پر متفق ہوگئے۔

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوا۔ کئی دور چلے اور پھر یورپی یونین کا بیان سامنے آیا، کہ جوہری معاملے پر عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ عالمی طاقتوں سے ڈیل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کی باضابطہ تفصیلات کا اعلان نہیں ہوا تاہم ایران پر پابندیوں میں نرمی ہوگی اور تہران یورینیئم افزودگی کے پروگرام کو محدود کردے گا۔ سماء

اور

کے

پر

CII

channel

migrant

events

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div