دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام نے جراٴت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم

وزيراعظم اورآرمي چيف نے شمالی وزيرستان کا دورہ کیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، غلام خان ٹریڈ ٹرمینل اور میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان دورہ کے موقع پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں مزید سماجی اور اقتصادی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، ان اقدامات سے علاقے میں خوشحالی اور معاشی ترقی آئےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اورترقی کا عمل پورے فاٹا میں جاری ہے، حکومت آئی ڈی پیزکی بحالی پرخصوصی توجہ دےرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قبائلی عوام نے جرات اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا، حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لانےکیلئےکام کررہی ہے۔

وزیراعظم اور جنرل قمرجاوید باجوہ نےمیرانشاہ اورغلام خان کےعلاقوں کادورہ کیا، وزیراعظم نے یادگارشہداء پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی شاہدخاقان عباسی نے غلام خان ٹریڈ ٹرمینل اور میران شاہ مارکیٹ کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا، کمپلیکس سےقومی و علاقائی تجارتی روٹ اور کمرشل فوائدحاصل ہوں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا ،وزراء ،سینٹرز اور کور کمانڈرز پشاور بھی اس موقع پر موجود تھے، واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی آپریشنز کے بعد میران شاہ کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

VISIT

miran shah

PM shahid khaqan abbasi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div