افغان لویہ جرگہ نے امریکا سے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

اسٹاف رپورٹ
کابل : افغانستان  میں لویہ جرگے میں شامل افغان عمائدین نے امریکا سے سکیورٹی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ معاہدے کے تحت امریکہ کے ہزاروں فوجیوں کو دو ہزار چودہ کے بعد بھی ملک میں قیام کی اجازت ہوگی۔
 
،کابل حکومت نے امریکا کے ساتھ اہم سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی، معاہدے کی منظوری کا فیصلہ ، کابل میں ہونے والے لویہ جرگہ میں کیا گیا ،  جس میں دو ہزار سے زیادہ عمائدین شریک ہوئے۔

جرگہ کی طرف سے صدر حامد کرزئی کو سفارش کی گئی ہے  کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ سلامتی معاہدے پر رواں سال کے آخر تک دستخط کردیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی فوجی دستے دو ہزار چودہ  کے بعد بھی افغانستان میں تعینات رہ سکیں گے۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے معاہدے کی منظوری کو افغانستان میں قیام امن سے مشروط کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیام امن میں ناکامی کی صورت میں معاہدے پر دستخط نہیں کئے جائیں گے۔ سماء

کی

سے

نے

decision

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div