ورکنگ باؤنڈری پر دیوار بنانیکا منصوبہ، پاکستان رینجرز کی بھارتی فورسز کو وارننگ

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : بھارت نے کنٹرول لائن پر دو طویل دیواریں تعمیر کرنے کے جارحانہ منصوبے بنالئے ہیں، پاکستان رینجرز نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرحد پر اس قسم کی تعمیرات سے باز رہے۔


مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بھارت نے سیالکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول  پر 41 کلو میٹر طویل اور 10 کلو میٹر اونچی دیوار بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کے علاوہ  ورکنگ باؤنڈری پر بھی 179 کلومیٹر طویل دیوار تعمیر کرنے کی تیاری  کی جارہی ہے۔


دوسری جانب سرحد پر تعینات پاکستان رینجرز نے بھارت کو ان تعمیرات سے باز رہنے کا کہہ دیا ہے۔


مشیر خارجہ نے بتایا کہ سیاچن گلیشیئر پر پاکستانی علاقوں میں کوئی ایئر بیس نہیں ہے، سیاچن پر پاک بھارت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ قومی اسمبلی کو یہ بھی بتایا گیا کہ قونصلر معاہدے کے باوجود بھارت میں سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا اور انہیں کسی اور الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔


دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، 5 سال کے دوران 1801 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔


قومی اسمبلی سے خطاب میں مشیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت نے 5  سال میں 725 پاکستانی قیدی رہا کئے جبکہ پاکستان نے 1801 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔


مشیر خارجہ نے ایوان کو سعودی عرب سے واپس آنے والے پاکستانیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ تارکین وطن کیلئے نئے سعودی قانون کے بعد 56 ہزار پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں۔ سماء


 

کی

پر

رینجرز

کو

vote

pipeline

resolve

survivors

Tabool ads will show in this div