دبئی ورلڈ ایکسپو 2020ء کا میزبان بننے کیلئے بے قرار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


دبئی : دبئی ورلڈ ایکسپو 2020ء کا وینیو بننے کیلئے بے قرار ہے، اس کے مقابلے پر ازمیر اور ساؤ پولو بھی ہيں، انٹرنيشنل ایکسپو کے ميزبان شہر کا اعلان کل کيا جائے گا۔


دبئی دنیا بھر کی تفریحات کا کشش ثقل بن چکا ہے، ہر سیاح ایک بار ضرور دبئی دیکھنا چاہتا ہے، ایسا ہی کچھ دبئی حکام کا بھی خیال ہے، اسی لئے وہ سمجھتے ہیں کہ عالمی ایکسپو 2020ء کا وینیو دبئی کو ہی بننا چاہئے۔


دبئی حکام کے پاس ورلڈ ایکسپو کی میزبانی ملنے کی کئی وجوہات ہیں، شو بز کی کامیاب تشہیری تقریبات، ثقافتی میلے، ائیرشوز، شاپنگ فیسٹیولز اور انواع اقسام کی تفریحات دنیا بھر کے شائقین کی توجہ یہاں کھینچ لائے ہیں، 9 نومبر کو پُر تعیش گاڑیوں کی نمائش بھی دنیا بھر میں پسند کی گئی۔


دبئی کی معیشت بھی اب عالمی نمائش کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہے، اور یہاں کے حکام 8.1 ارب ڈالر لاگت سے وینیوز اور عمارتیں بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔


دبئی کے مقابلے پر ترکی کا شہر ازمیر اور برازیل کا شہر ساؤ پالو بھی ہیں، مگر دبئی کی توقعات باوزن دکھائی دیتی ہیں، بدھ کو ورلڈ ایکسپو 2020ء کے میزبان ملک کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ سماء

کا

Narendra Modi

Tabool ads will show in this div