افغان سیکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط چاہتے ہیں: امریکا

واشنگٹن:  امریکا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ افغانستان سے سیکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط چاہتے ہیں اور یہی افغان صدارتی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر صدارتی الیکشن سے پہلے معاہدے پر دستخط نہیں کرتے تو امریکی اور اتحادی افواج کیلئے دو ہزار چودہ کے بعد افغانستان میں رکنا مشکل ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پر امن انتخابات کیلئے بھی اس معاہدے پر دستخط ضروری ہیں۔ سماء

پر

decision

demand

spotlight

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div