پی آئی اے نے اسلام آباد کے مسافروں کولاہور پہنچادیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/BPR-SANJAY-PIA-30-04.mp4"][/video]

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لاہور پہنچ گئی۔

پی آئی کی پرواز پی کے 300 کو صبح سات بجے روانہ ہونا تھا۔ پرواز آدھے گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے سات بجے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ تو ہوئی مگر بجائے اسلام آباد کے مسافروں کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا دیا۔

طیارے کے مسافروں میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری اور دیگر سیاستدان بھی شامل ہیں جنہیں آج اسلام آباد پہنچنا تھا۔

رابطہ کرنے پر پی آئی سے حکام کی جانب سے موقف سامنے آیا کہ اسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈنگ کے مسئلے کے باعث پرواز کو لاہور اتارا گیا۔ پرواز کچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کردی جائے گی۔

Krishna Kumari

Flight Diversion

Tabool ads will show in this div