کراچی والے پانی کے مزید بحران کیلئے تیاررہیں

کراچي والے لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں تو پریشان ہیں ہی، لیکن اب پانی کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق این ٹی ڈی سی کی درخواست پر آج گھارواور پپري کے علاقوں میں بجلی فراہم نہيں کي جائے گي جس کے باعث آج کراچی والوں کو بہت کم پانی کم ملے گا۔

ترجمان کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی صبح 9 سے رات 8 بجے تک بند رہے گی جبکہ  پپری پمپنگ اسٹیشن سے صبح 9 سے سہہ پہر 3 بجے تک پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

حکام کے مطابق شٹ ڈاؤن ترقیاتی کام کے باعث کیا جا رہا ہے جبکہ تعطل کے حوالے سے واٹر بورڈ کو بھی پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔

این ٹی ڈی سی کی جانب سے کام مکمل ہوتے ہی کے الیکٹرک متعلقہ علاقوں کی بجلی بحال کردے گی۔

water board

NTDC

water shortage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div