کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں دکان کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش ناکام

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دکان کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس مقابلے کے بعد دہشت گرد 2 کلو کا میگنٹ بم چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔


بلدیہ ٹاؤن میں دکاندار کی حاضر دماغی اور پولیس کی بروقت کارروائی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔


موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے اے این پی کے رہنما رزاق بونیری کے بھتیجے حیاب بونیری کی دکان کے باہر دیسی ساختہ مقناطیسی بم لگایا تھا، حیاب بونیری نے خطرہ بھانپتے ہوئے ملزمان پر گولی چلادی۔


فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود پولیس موبائل پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، دہشت گرد اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر رکشے میں فرار ہوگئے۔ سماء

میں

کرنے

کی

burger

کو

سے

bond

expats

Tabool ads will show in this div