برطانوی ہوم سیکریٹری مستعفی

برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رڈ نے استعفا دے دیا، جسے وزیراعظم تھریسا مے نے منظور کرلیا۔
ترجمان10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق وزیراعظم برطانیہ ٹریسامے نے ہوم سیکرٹری ایمبر رڈ کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپائے۔
امبر رڈ کو برطانوی اخبار میں شائع اس خط پر شدید تنقید کا سامنا تھا جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹا رگٹ طے کیا تھا۔
تاہم گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبر رڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی، امبر رڈ کو آج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔