شام میں جنگ میں شدت، فوج اور باغیوں میں جھڑپیں مشرقی علاقوں تک پھیل گئیں

اسٹاف رپورٹ


دمشق : شام میں خون آشام جنگ جاری ہے، گولان کی پہاڑیوں اور مشرقی دمشق میں گھمسان کا رن پڑا ہوا ہے، اپوزیشن رہنما احمد جبرہ نے 'جینیوا ٹو' سے اميديں وابستہ کرلی ہيں۔ 


شام کا علاقہ گولان اس وقت باغیوں اور حکومتی فوجوں کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے، دھماکوں اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج رہا ہے۔


دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ میں ٹوٹی پھوٹی عمارتوں میں مورچے بنا کر شامی باغی فوج کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، جبکہ دمشق کے مشرقی میں یلدا کا علاقہ بھی شامی فوج کی فضائی بمباری کے باعث زخم خوردہ ہے، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں جبکہ جنگ زدہ علاقوں سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔


دوسری جانب شام کے اپوزیشن رہنما جبرا اس صورتحال سے نکلنے کیلئے عالمی کانفرنس 'جینیوا ٹو' سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں جینیوا ٹو شام میں جمہوریت کے قیام کیلئے مؤثر کردار ادا کرے گی، بشار الاسد سے محفوظ شام وجود میں آسکے گا۔


جبکہ باغیوں کا مؤقف ہے کہ جنگ اپنے انجام تک جاری رہے گی۔ سماء

اور

میں

registered

علاقوں

mistake

engro

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div