شام میں تباہ کن بمباری سے رقہ اور درعایا ملبے کا ڈھیر بن گئے

اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام میں فوج کی فضائی بمباری سے قصبہ رقہ اور درعایا کے رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ جہاں پینتیس افراد جان سے گئے، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

شام میں بارود کی بربریت نے پھرایک غم کی شام برپا کردی۔ سرکاری فوج کے اسکڈ میزائل درعایا اور رقہ کی کئی عمارتوں کو زمین بوس کرگئے۔ برباد گھروں کے باسی ملبوں تلے زندگی کے آثار ڈھونڈتے رہے۔ معصوم بچوں کی آہ وبکا دل دہلا گئی۔

بارود سے بوجھل فضا کی دہشت ننھے ذہنوں پر طاری ہوگئی۔ زخم خوردہ ماحول میں پینتیس لاشیں بھی ملیں۔ اپوزیشن اتحاد کے مطابق بشار کی فوجوں نے رہائشی علاقہ پربیلسٹک میزائل داغے۔ سماء

اور

میں

کا

سے

گئے

daughter

mistake

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div