ماورائے عدالت قتل، متحدہ کا کل یوم سوگ کا اعلان، تاجروں سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل

اسٹاف رپورٹ


کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، تاجر اور ٹرانسپورٹرز یوم سوگ میں تعاون کری، کارکنان اور رہنماء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ محمد سلمان ماورائے عدالت قتل ہونے والے 10ویں کارکن ہیں، کراچی میں امن و امان کی بہتری کیلئے فوجی آپریشن کی درخواست کی تھی، شہر میں لاپتہ افراد کی فہرست روز بروز بڑھتی جارہی ہے، 45 کارکنوں کو آج بھی پتہ نہیں کہاں گئے؟، ماورائے عدالت قتل پر اعلیٰ عدالتی کمیشن بنایا جائے۔


ایم کیو ایم نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا جبکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، یوم سوگ پر متحدہ کے کارکنان اور رہنماء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔


متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو آپریشن کی چکی میں پسنا پڑ رہا ہے، شہر میں لاپتہ افراد کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے، امن و امان کی بہتری کیلئے فوجی آپریشن کی درخواست کی تھی۔


انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، محمد سلمان کا ایکسٹرا جوڈیشل قتل 10 واں واقعہ ہے جبکہ 45 کارکنان کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟۔


حیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس کے دوران محمد سلمان کی تصاویر بھی دکھائیں، مقتول کارکن کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے، ان کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد قتل کارکنان کے قتل پر دکھ ہوتا ہے، شہر میں نامعلوم اہلکار جس کو چاہتے ہیں قتل کردیتے ہیں، یہاں ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملزم ہے تو اسے گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے، محمد سلمان لاوارث نہیں تھا اس کے دو کروڑ سے زائد وارٹ اس شہر اور ملک میں 20 کروڑ وارث ہیں، وہ پاکستانی اور اس قوم کا بیٹا تھا، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوم سوگ پر متحدہ کا ساتھ دیں۔


رابطہ کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی درخواست کی تھی، کیا یہ وہی تیسرا فیز ہے جس کے بارے میں چوہدری نثار علی خان نے اشارہ کیا تھا؟، روز لاشیں اٹھ رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن ہماری درخواست پر شروع کیا گیا تھا، شہر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ چاہتے ہیں، شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، ماورائے عدالت قتل پر اعلیٰ عدالتی کمیشن بنایا جائے اور ٹارگٹڈ آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔ سماء

کی

کا

سے

یوم

defeat

trafficking

squads

mirza

sialkot

کاروبار

Tabool ads will show in this div