لاہور پی ٹی آئی پاؤر شو، عمران خان کی اہلیہ کی بھی لاہور آمد

لاہور مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے سب سے بڑے جلسے سے ایک روز قبل چیئرمین عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔

تاہم ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا، بشریٰ بی بی پنڈال آئیں گی یا نہیں۔ مینار پاکستان پر تحریک انصاف نے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، جب کہ مختلف شہروں سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔ وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ اور ہفتہ کو چیئرمین عمران خان نے مینار پاکستان جلسے کیلئے کارکنوں کو دوسرے صوبوں سے لاہور پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے لوگ مینار پاکستان پہنچ جائیں، رات مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جشن ہوگا۔

رات گئے کارکنوں نے ناصر باغ سے ریلی نکالی، پارٹی انتظامیہ کی جانب سے لاہور جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جلسہ گاہ میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار اتر آئی ہے۔

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

Minar e Pakistan

Power Show

BUSHRA BIBI

Tabool ads will show in this div