تازہ ترین

تحریک انصاف کے لاہور میں بڑے پاور شو کی تیاریاں

کیا کل پھر لاہور میں اکتوبر دو ہزار گیارہ کی تاریخ دہرائی جائے گی، سات سال بعد عمران خان نے لاہور کا رخ کرلیا۔ الیکشن کا طبل جنگ بجانے، کھلاڑيوں کا لہو گرمانے عمران خان ایک بار پھر لاہور پہنچ گئے، مینار پاکستان کے سائے ميں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے پاور شو کي تیاریاں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی نے دعويٰ کيا ہے کہ کل ملک کي تاريخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سينئر قیادت نے جلسے کي پلاننگ مکمل کرلي۔

پاکستان تحريک انصاف کے کل کے جلسے کیلئے انتظامات حتمي مراحل ميں داخل ہوگئے ايک سو بيس فٹ چوڑے اسٹيج کے ساتھ گراؤنڈ ميں کرسياں لائٹيں اور ساونڈسسٹم لگا ديےگئے ۔

لاہور پہنچنے والے پي ٹي آئي قائدين ميں وزيراعليٰ خيبرپختونخواہ پرويز خٹک ، جہانگيرترين سميت ديگر رہنما شامل ہيں، جن کا دعوٰي ہےکہ وہ سب سےبڑے جلسے کا ريکارڈ قائم کريں گے۔

ادھر پي ٹي آئي قيادت نے جلسے کو کامياب بنانے کے ليے منصوبہ بندي مکمل کرلي، پي ٹي آئي چئيرمين نے پارٹي رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وہ جلسے میں دس نکات کا اعلان کرينگے ۔

خارجہ پاليسي کے بارے ميں کپتان کا کہنا تھا کہ يہ سويلين کا دائرہ اختیار ہے، تاہم جہاں سیکورٹی معاملات ہیں وہاں دوسرے اداروں کی مشاورت بھی ضروری ہوتی ہے، انہوں نے نواز شریف کو مارکوس اور شہبازشريف کو کرپٹ ٹولے کا چيف قرار ديا۔

چيئرمين پي ٹي آئي رات کو جلسہ گاہ کا دورہ کريں گے، آج ہي جشن منانے کا اعلان کریں گے، جلسے کيلئے نيا گانا بھی جاري کردیا گیا ہے ۔

جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کھلاڑيوں اور پارٹي رہنماؤں نے سر دھڑ کي بازي لگا دي، قافلوں کي صورت ميں جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والي بسوں کو نہ روکا جائے، گڑبڑ ہوئی تو ذمہ دار شہبازشریف انتظامیہ ہوگی۔

 

PTI

IMRAN KHAN

Minar e Pakistan

Tehreek insaaf

Tabool ads will show in this div