چلی کے وسطی جنگلات میں آگ نے تباہی مچادی، کئی قصبات بھی جل گئے

اسٹاف رپورٹ


سانتیاگو : چلی کے وسطی جنگلات میں آگ نے تباہی مچادی، جنگلات کے دامن میں آباد چھوٹے قصبے بھی شعلوں کی نذر ہوگئے، علاقے میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے۔


آگ نے وسطی چلی میں قیامت ڈھادی، بھڑکتے شعلوں پر فائر فائٹرز قابو نہ پاسکے، تباہ حال لوگوں کے گھروں اور دلوں سے دھواں اٹھتا رہا، چھوٹا سا قصبہ سان پیڈرو خاک ہوگیا۔


مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ بہت پریشان ہیں، لوگوں کے کمانے کے ذرائع جل کر تباہ ہوگے۔


فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز اپنی سی کوشش کررہے ہیں، 6 ہزار 900 ایکڑ پر پھیلے ہر بھرے جنگلات سیاہ پڑگئے ہیں۔


آگ کے باعث قریبی علاقوں میں گرمی کی شدت بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ سماء

میں

کے

نے

گئے

آگ

Tabool ads will show in this div