اسلام 360:قرآن حکیم سرچ کرنے والی دنیا کی پہلی ایپلیکیشن

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Islam-360.mp4"][/video]

انسانی مزاج متلون ہوتا ہے، کبھی بخیر تو کبھی خراب یا کبھی طبیعت بلاوجہ ہی بےچینی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ کے ہاتھ میں موجود موبائل فون پرآپ کے موڈ کے عین مطابق آیت ، حدیث یا دعا آجائے تو اچھا موڈ مزید خوشگوار ہوجاتا ہے اور برا موڈ بھی اچھا ضرور ہوجائے۔

ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے آئی ٹی انجینئر زاہد حسین چیمہ نے، ان کی تیار کردہ ’’ اسلام 360 ‘‘ ایپلی کیشن سے آپ سیکنڈز میں قرآن پاک سے کسی بھی موضوع کو سرچ کرتے ہوئے اپنے مسئلے کا فوری حل نکال سکتے ہیں۔

زاہد حسین چیمہ نے سما کے پروگرام نیا دن میں بتایا کہ قرآن پاک کو روزانہ پڑھا جاتا ہے لیکن کسی مخصوص موضوع کی تلاش آسان نہیں۔ 2007 سے اس اپلیکیشن پر کام کر رہا ہوں جو10 سال کی محنت کے بعد پوری ہوئی۔

اس ایپلی کیشن کے تحت 5 زبانوں اردو، انگریزی، ہندی، عربی یا رومن اردو میں لکھ کوئی بھی متعلقہ آیت، دعا یا موضوع فوری ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ ایپ میں 12 سے زائد قاری حضرات کے نام ہیں ، آپ اپنی خواہش کے مطابق کسی کی بھی آواز میں تلاوت سن سکتے ہیں۔

Holy Quran

Islam360 App

Quranic App

World First Quran Searchable Application

Tabool ads will show in this div