نیلسن منڈیلا پوری دنیا کو سوگوار کر گئے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے خراج عقیدت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


نیویارک : نسلی تعصب کے خلاف جدوجہد کے علمبردار جنوبی افریقی رہنما پوری دنیا کو سوگوار کرگئے، عالمی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں نیلسن منڈیلا کو ہیرو قرار دیا ہے۔۔


منڈیلا چلے گئے، لیکن انسانیت کیلئے ان کی عظیم جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، منڈیلا کی اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کا کہنا ہے انسانیت، مساوات، انصاف اور امن کا پیکر آج بچھڑ گیا ہے۔


نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن کہتے ہیں منڈیلا کی جدوجہد کئی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی، نیلسن منڈیلا کی وفات پر وائٹ ہاؤس کا پرچم بھی سرنگوں کردیا گیا۔


امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں دنیا سب سے متاثر کن، باہمت اور انتہائی اچھے انسان سے محروم ہوگئی ہے۔


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیلسن منڈیلا کو انصاف کا پیکر قرار دیا۔


برطانیہ میں بھی قومی پرچم سرنگوں ہے، وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کہتے ہیں دنیا سے ایک عظیم روشنی چلی گئی۔


شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے جب یہ خبر سنی وہ لندن میں نیلسن منڈیلا کی جدوجہد پر مبنی فلم منڈیلا، لانگ واک ٹو فریڈم کا پریمیئر دیکھ رہے تھے، برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ منڈیلا متاثر کن اور غیرمعمولی شخصیت تھے۔


آسڑیلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے منڈیلا کو ایک سچا اور کھرا انسان قرار دیا۔


سابق عالمی نمبر ایک امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے بھی آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔


عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے نیلسن منڈیلا بلاشبہ ایک ہیرو تھے اور ان کی جدوجہد دنیا بھر کیلئے ایک مثال ہے۔ سماء

کی

کو

سے

کر

CII

iraqi

blasts

swap

consulate

Tabool ads will show in this div