ایم ایم اے نےانتخابی جلسوں کاشیڈول جاری کردیا

پشاور : مذہبی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم ایم ایم اے نے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔ مینار پاکستان پر پاور شو تیرہ مئی کو ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں سمیت ساری امت مسلمہ کی آواز بنیں گے۔

متحدہ مجلس عمل نے سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات کی تیاریوں کیلئے مردان سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان 29 اپریل کو مردان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جب کہ 9 مئی کو ملتان میں اور 12 مئی کو مستونگ میں جلسہ عام ہوگا۔ ایم ایم سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اتفاق رائے سے 13 مئی کو مینار پاکستان پر بھی جلسے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دو مئی کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، جس میں مجلس عمل کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔

مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق، ساجد نقوی، ساجد میراور پیر اعجاز ہاشمی سمیت دیگر قائدین کا کہنا تھا عالم اسلام آگ اور بارود میں جل رہا ہے ۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے اتحاد ہی واحد راستہ ہے۔

MAULANA FAZL UR REHMAN

election campaign

religious parties

Tabool ads will show in this div