برمنگھم میں مسجد کے باہر گاڑی کی ٹکر، 2 افراد زخمی

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر تیز رفتار گاڑی نے لوگوں کو روند ڈالا، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد پیش آیا، جب نماز کے اختتام پر نمازی مسجد سے باہر نکلے۔

 

حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کی عمریں 20برس کے قریب ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ایک نوجوان کے سر پر چوٹ آئی ہے، جب کہ دوسرا زخمی حالت میں بھی چلنے کے قابل تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں سلور رنگ کی گاڑی میں سوار ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں اور واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔

MASJID

MOSQUE

MUSLIMS

friday

Hit and Run Case

car hit

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div