ٹیکنالوجی

روبوٹ بینک کا افتتاح کردیا گیا

 

چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کا پہلا انوکھا بینک کھولا گیا ہے جہاں انسان نہیں بلکہ روبوٹس آپ کیلئے خدمات انجام دیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا میں قائم ہونے والی یہ انوکھی برانچ ہے، جہاں انسانوں کے بجائے روبوٹ آپ کیلئے سروس مہیا کریں گے۔

اس انوکھے بینک میں چہرے کی شناخت، اور مصنوعی ذہانت سمیت جدید قسم کی ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔

بینک میں کئی اے ٹی ایم اور خود کار مشینیں ہیں، یہ مشینیں اکاؤنٹ کھولنے، رقم کی منتقلی، منی ایکسچینج، سونے میں سرمایہ کاری اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہیں۔

یہ برانچ چائنا کنسٹرکشن بینک نے شنگھائی میں کھولی ہے جہاں ٹیکنالوجی سے لگاؤ رکھنے والے صارفین بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ اس بینک میں قدم رکھیں تو ایک انسان نما روبوٹ، آواز پہچاننے والی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے آپ سے بات چیت کرتا ہے۔

بینک انتظامیہ کے مطابق انسانوں کے بغیر کام کرنے والا یہ خود کار بینک رقم اور غیر رقمی سہولیات کی 90 فیصد ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

CHINA

Bank

Tabool ads will show in this div