غزہ بارڈر پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Aas-Gaza-Situation-PKG-27-04-REms.mp4"][/video]

غزہ: اسرائيلي فوج کي فائرنگ سے غزہ بارڈر پر تين نہتے فلسطینی شہيد جبکہ چھ سو سے زائد مظاہرين زخمي ہوگئے۔ زخميوں ميں چھ صحافي اور چار امدادي کارکنان بھي شامل ہيں۔


فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مظاہرے ميں ہزاروں لوگ شريک تھے کہ اسرائيلي فوج کي جانب سے ايسی گيس کے شيلز فائر کيے گئے جس سے اموات ہوئيں۔

غزہ بارڈر پر فلسطينيوں کے احتجاج کا يہ پانچواں ہفتہ ہے جس ميں اسرائيلي افواج بے دريغ نہتے مظاہرين پر فائرنگ کرکے انساني حقوق کي خلاف ورزي کر رہي ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کي جانب سے بھي اسرائيلي جارحيت پر شديد تنقيد کي جارہي ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div