پیٹرول 3 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کردی، حکومت کو دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی ہے جس میں مئی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 3 روپے 22 پیسے اور

لائن ڈیزل 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

PM

Petroleum Price

shahid khaqan

New Rate

Tabool ads will show in this div