خانیوال میں فورسز پر خودکش حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات، پنجاب حکومت کی تردید

اسٹاف رپورٹ


خانیوال : خانیوال کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونی کی اطلاعات ہیں جبکہ ترجمان پنجاب حکومت نے کسی بھی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ جوابی مقابلے کے بعد 2 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔


ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں  8415 ایل کے قریب خود کش دھماکا کیا گا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو ملتان منتقل کردیا گیا۔


ترجمان نے واقعے میں کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی تردید کردی جبکہ خود کش بمبار کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔


ڈی پی او ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ سماء

میں

کی

پر

transport

Video

pipeline

gifts

style

passport

psg

violations

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div