چاند پرکیاگزررہی ہے،چینی خلائی تحقیقاتی گاڑی چاندکےمدارمیں داخل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
بیجنگ : چین کی خلائی گاڑی چانگ تھری چاند پرتحقیقات کیلئے مدارمیں داخل ہوگئی۔ چاند کے کچھ نئے راز افشا ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ رات چاند کی چاندنی کا سہارا لے کر چین کی خلائی گاڑی چانگ تھری ایک نئے مدار میں داخل ہوگئی۔ بیجنگ ائیرو اسپیس کنٹرول سینٹر کا حکم بجا لانے والی خلائی گاڑی چانگ چاند کے سو کلو میٹر بلند گول مدار سے دھیرے دھیرے پندرہ کلومیٹر اونچائی تک بیضوی مدار میں اُتر گئی ہے۔

چاند کی زمین سے بس تھوڑا سا ہی فاصلہ ہے۔ اب ہولے ہولے گاڑی چاند پر قدم جمائے گی اورچین والوں کو بتائے گی کہ چاند پر کیا گزر رہی ہے۔ کونسی کیمیائی اور طبعیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ سماء

تحقیقاتی

Tabool ads will show in this div