ن لیگ کے دورحکومت میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی

شہريوں کو صحت کي سہولتيں مليں نہ مليں لیکن ن لیگ کا دور حکومت گدھوں کو بہت راس آيا۔ یہ انکشاف کیا گیا ہے قومي اقتصادی سروے رپورٹ ميں۔

سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ۔ گزشتہ سال ملک میں 52 لاکھ کی تعداد میں موجود یہ گدھے تعداد میں بڑھ کراب 53 لاکھ ہوچکے ہیں۔

گدھوں کے مقابلے میں گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ترپن لاکھ گدھوں کے مقابلے میں ملک میں گھوڑے صرف چالیس ہزار ہیں جبکہ بیس ہزارخچر بھی پاکستان میں موجود ہیں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں سات کروڑ چالیس لاکھ بکریاں، تین کروڑ پانچ ہزار بھیڑیں، تین کروڑ اسی لاکھ بھینسیں ، چارکروڑ ساٹھ لاکھ گائے اور گیارہ لاکھ اونٹ بھي موجود ہیں۔

Economic Survey

Donkeys

Tabool ads will show in this div