یورپالیگ،آرسنل اور ایٹلٹکومیڈرڈ کا میچ 1-1 سے برابر

لندن : یورپا لیگ سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں ایٹلٹکومیڈرڈ اور آرسنل کے مابین کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کھیل کے آغاز میں ہی ایٹلٹکو کے شیمی ورسالکو کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ہمراہ اہم میچ کھیلا۔

اہم میچ کے آغاز میں ہی ایٹلٹکومیڈرڈ کو شیمی ورسالکو کے ریڈ کارڈ کی وجہ سے شدید جھٹکا لگا۔ دس کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے والی ایٹلٹکومیڈرڈ نے آرسنل کو پھر بھی جیتنے کا موقع نہ دیا اورمیچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

   

میچ کے پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا اور اکسٹھ ویں منٹ میں آرسنل کے الیگزینڈرلاکیزٹ نے گول کرکے برتری دلائی۔ ایٹلٹکو میڈرڈ نے بیاسی ویں منٹ میں اینٹوئن گریزمین کے گول کی بدولت میچ برابر کردیا۔

         

آرسنل کی بہترین دفاعی حکمت عملی کے باوجود تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کلب فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

league matches

Europa League

north london

Tabool ads will show in this div