طورخم،افغان کسٹم ہاؤس میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
طور خم : خيبرايجنسی طورخم بارڈر کے قريب افغان کسٹم کمپاؤنڈ ميں دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغانستان کی حدود میں خودکش دھماکا ہوا، دھماکے میں کسٹم ہاؤس کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا،جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا طورخم سرحد کی حدود میں ہوا جس میں افغان کسٹم ہاؤس میں موجود عملے کے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ جب کہ کسٹم ہاؤس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پاک افغان بارڈر پر طور خم کے مقام پر دھماکے کے بعد آمد و فت معطل ہوگئی ہے،سماء

میں

زخمی

MQM

killings

region

Tabool ads will show in this div