واشنگٹن،اوبامانےاہل خانہ کیساتھ ملکرکرسمس تقریب میں رنگ جمادیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امريکی صدر براک اوباما نے واشنگٹن ميں منعقدہ کرسمس شو ميں اہل خانہ کے ساتھ آواز کا جادو جگايا، جب کہ نارتھ کيرولائنا اور اوہائيو ميں بھی کرسمس کی مناسبت سے ايونٹس کا انعقاد کيا گيا۔ 

امريکا ميں کرسمس کے رنگ بکھرے ہوئے ہيں اور امريکی صدر براک اوباما بھی اہل خانہ کے ہمراہ مختلف تقريبات ميں رنگ جمارہے ہيں۔ انہوں نے واشنگٹں ميں سالانہ کرسمس شو ميں شرکت کی اور بچوں سے بھی ملے۔  نارتھ کيرولائنا ميں سانتا کلاز کرسمس کی خوشياں منفرد انداز ميں بانٹ رہے ہيں اور پالتو جانوروں کے ساتھ تصاوير بنواکر انہيں خوش کررہے ہيں۔

رياست اوہائيو کی سردی ميں سانتا کلاز بنے منچلوں نے چيريٹی ريس ميں بھی شرکت کی اور خوب دوڑ لگائی۔ اس ايونٹ کا مقصد ذیابطیس کے مریضوں کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا تھا۔ سماء

میں

ferry

Tabool ads will show in this div