افغان جنگ کےدوران2ہزار278امریکی فوجی ہلاک ہوئے،پینٹاگون

ویب ڈیسک:
واشنگٹن : امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان جنگ کے دوران امریکا کے دو ہزار دو سو اٹھہتر فوجی ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں 12 سال سے جاری جنگ میں،2ہزار سے زیادہ امریکی فوجی اہلکارہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق افغان جنگ اور اسے جڑی کارروائیوں میں امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار دو سو اٹھہتر ہو چکی ہے ، گزشتہ روز بھی جنوبی افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

 محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں انجینیرنگ بٹالین کے ایک اہل کار اور موبائل کنسٹرکشن بٹالین کے ایک اہل کار کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 2 ہزار 2سو78 ہوگئی ہے۔ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکا سمیت کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں۔ جنگ میں امریکا کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سماء

crimes

demand

Tabool ads will show in this div