عراق میں زائرین کی بس پر فائرنگ، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
عراق میں فائرنگ کا واقعہ شمالی بغداد کے شہر سامرا سے 95 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں زائرین کو لے جانے والی مسافر بس پر اچانک فائرنگ کر دی گئی۔
واقعے میں گولیاں لگنے سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سماء