بلوچستان : حکمراں اتحاد میں پھوٹ پڑگئی، ن لیگ وزراء و مشیروں کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : بلوچستان کی مخلوط حکومت میں شامل ن لیگ کے وزراء اور مشیروں نے وزیراعلیٰ کے رویے کیخلاف مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، استعفے ن لیگ کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری کے بیرون ملک سے واپسی پر جمع کرائے جائیں گے۔


بلوچستان کے حکمراں اتحاد میں پھوٹ پڑگئی، نواز لیگ کے مشیر اور وزیر ناراض ہوگئے، مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا، استعفے تیار کرنے والوں میں مشیر فشریز اکبر آسکانی بھی شامل ہیں۔


ناراض وزراء کا شکوہ ہے کہ وزیراعلیٰ کی مداخلت کی وجہ سے ماتحت عملہ ان کی نہیں سنتا۔


دوسری جانب ق لیگ بھی وزیراعلیٰ سے کچھ ناراض نظر آتی ہے، تاہم پارٹی رہنماؤں کے مطابق ان کا حکومت سے فی الحال علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں، حکمراں اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باوجود وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال معاملے کے جلد حل کیلئے پرامید ہیں۔


نواز لیگ کے ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ انہیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ آزاد بینچز پر بیٹھنا قبول ہے لیکن حکومت میں بیٹھ کر بدنام ہونا قبول نہیں۔ سماء

میں

کا

فیصلہ

بلوچستان

ن

export

bailout

Tabool ads will show in this div