عابدہ پروین کے صوفی کلام سے حاضرین پر سحر طاری
لاہور: شہر میں سجا خوبصورت کانسرٹ جہاں گلوکارہ عابدہ پروين نے صوفي کلام سنا کر حاضرين پر سحر طاري کر ديا۔
طبلے کي تھاپ، ہارموينم کي دھن اور دل ميں اتر جانے والي صوفيانہ شاعري۔ لاہور ميں ليونگ ليجنڈ گلوکارہ عابدہ پروين کا کانسرٹ سجا تو زندہ دل لاہوريوں کا سيلاب امڈ آيا۔
عابدہ پروين نے کلام ’’جب سے تو نے مجھے ديوانہ بنا رکھا ہے‘‘ پيش کيا تو شرکا بھي جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
کانسرٹ کا اختتام مشہور دھمال ’’لعل ميري پت رکھيو کمال‘‘ پر ہوا۔ ہال ميں موجود شرکا نے نشستوں سے کھڑے ہو کرعابدہ پروين کو خراج تحسين پيش کيا۔ سماء
Abida Parveen
Sufi Night
تبولا
Tabool ads will show in this div