آرمی چیف کا روس میں دوسرا روز اور اہم ملاقاتیں

ماسکو: آرمی چیف کی روس میں دوسرے روز بھی اہم سرگرمیاں اور ملاقاتیں ہوئیں جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔ جنرل قمر جاويد باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر کوشش کا خیرمقدم کریں گے۔ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیئے؛ آرمی چیف کی روس میں عسکری حکام سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون کے فریم ورک کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا جبکہ علاقائی تعاون کیلئے برابری کی بنیاد پر کام کرتے رہیں گے۔ روسی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ سماء

ARMY CHIEF

QAMAR JAVED BAJWA

russia visit

cold war

Tabool ads will show in this div