علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس میشاشفيع کو موصول

کراچی : گلوکار علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ميشاشفيع کومل گیا، بیرسٹر احمد کا کہنا ہے کہ نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اداکارہ اور سنگر میشا شفیع کواپنے وکلاء کے ذریعے 10کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

نوٹس میں یہ بھی بیان کہا گیا ہے کہ میشا شفیع 14روز میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

سماء سے گفتگو میں گلوکارہ فریحہ الطاف کا کہنا تھا کہ سب اہم بات یہ ہے کہ جنسی ہراسگی ہے کیا کسی کو یہ پتا ہی نہیں ہے ، اس حوالے سے کئی سال پہلے بھی ایک بل پاس کیا جاچکا ہے لیکن لوگوں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ کون سی چیز قانونی طور پر جنسی ہراسگی کے زمرے میں آتی ہے۔
علی ظفر کی جانب سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے بھی قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں۔
“I have appointed Barrister @pansota1 and @nighatdad as my legal counsels to look after all issues pertaining to my sexual harassment claim against Ali Zafar. Media is requested to contact them to get any update on the ongoing issue.”
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) April 24, 2018
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ’’ بیرسٹر پینسوٹا اور قانونی ماہر کے طور پرنگہت داد جنسی ہراسانی کے حوالے سے علی ظفر اور میرے معاملات کو دیکھیں گے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے حوالے سے ان دونوں سے رابطہ کریں۔
Legal team of @itsmeeshashafi confirms the receipt of legal notice, sent by Ali Zafar, however, dispels its contents in entirety, as being false. Allegations of sexual harassment against Ali Zafar are based on truth thus the issue of defamation doesnot arise at all.@nighatdad
— Pansota (@Pansota1) April 25, 2018
وکیل میشا شفیع بيرسٹراحمد نے بتایا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس مل گیا، نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں،وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کا ٹوئٹ الزام نہیں حقیقت ہے۔