پنجاب حکومت جان سے مارنا چاہتی ہے، زبیر محمود کا الزام

لاہور : تہمینہ درانی کے سابق سیکریٹری زبیر محمود کہتے ہیں کہ ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے، پنجاب حکومت میری جان لینا چاہتی ہے۔

سماء کو انٹرویو دینے کے بعد وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کی اہليہ تہمينہ درانی کے سابق سيکریٹری کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا، پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر محمود کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت جان لینا چاہتی ہے، میرا 7 سال کا بچہ بھی اسکول نہیں جاسکتا۔

تفصیلات جانیں : سب کچھ پلانٹڈ ہورہا ہے، مجھے کوئی بلیک نہیں کرسکتا، تہمینہ درانی

وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کے سابق سیکریٹری زبیر محمود نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نہیں چاہتے تھے کہ مریم لیڈر بنے، چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان 2 درجن سے زائد ملاقاتیں ہوئیں، سابق وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چل رہے ہیں۔ تہمینہ درانی نے زبیر محمود کے الزامات اور انکشافات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔

مزید جانیے : شہباز شریف نہیں چاہتے تھے کہ مریم لیڈر بنے، زبیر محمود

زبیر محمود کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ميرے لئے نو گو ايريا بن گيا ہے، سپريم کورٹ کو سيکيورٹی فراہم کرنے کیلئے درخواست دی ہے، ميں لاہور چھوڑ کر چلا گيا ہوں، سيکيورٹی ملے گی تو واپس آؤں گا۔

تہمینہ درانی کے سابق سیکریٹری نے سماء سے گفتگو میں نیا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان عنقریب پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، کپتان کی بڑی وکٹ چوہدری نثار کی ہوگی۔

چوہدری نثار علی خان کے پارٹی قیادت سے اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے تھے جب مسلم لیگ ن کی سربراہی مریم نواز کے ہاتھوں میں دینے کی باتیں ہورہی تھیں۔

PTI

PUNJAB

MARYAM NAWAZ

life threat

Zubair Mehmood

Tabool ads will show in this div