چارسدہ کے طلبہ کا تشدد کرنیوالے استاد کو ہٹانے کا مطالبہ
چارسدہ : چارسدہ کے سرکاری اسکول کے طلبہ نے تشدد کرنیوالے استاد کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
چارسدہ کے سرکاری اسکول کے طلبہ اور والدین نے ہیڈ ٹیچر کیخلاف پبلک سیفٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول اینگر کلے کے 40 سے زائد طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ ہیڈ ٹیچر انہیں مارتا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ استاد تبدیل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تشدد کرنیوالے ٹیچر کو ہٹانے تک اسکول نہیں جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں تعلیمی نظام بہتر بنانے اور اساتذہ کی تربیت کا دعویٰ کیا ہے، تاہم بچوں پر تشدد کے واقعات منظر عام پر آنا بند نہیں ہوئے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div