اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

 

لاہور: معروف اداکارہ اور نامور تھیٹراجوکا تھیٹرکی بانی مدیحہ گوہر62 برس کی عمر میں کینسرکےمرض میں مبتلا رہنےکےبعد انتقال کرگئیں۔

مدیحہ گوہرکاشمار ملک کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتاتھا۔انھوں نے تھیٹرکےلیے بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 1983 میں اجوکاتھیٹرکی بنیاد رکھی جس کوخوب پذیرائی ملی۔ اجوکا تھیٹر نے پاکستان سمیت ایشیاء کےکئی ممالک اور یورپ میں بھی پرفارم کیا۔

مدیحہ نے   انگریزی ادب میں ماسٹرز کرنےکےبعد یونی ورسٹی آف لندن سے تھیٹرسائنسزمیں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔

مدیحہ گوہرتین برس سے کینسر کےمرض میں مبتلاتھیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بعدنماز عصرسرور روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی جائےگی۔

انٹرٹینمنٹ

Madeeha Gauhar

ajoka the

Tabool ads will show in this div