اسپن بولدک میں خود کش حملہ، افغان پولیس اہلکاروں سمیت 5 ہلاک، 15 زخمی

اسٹاف رپورٹ


قندھار : پاک افغان سرحد کے قریب سرحدی شہر اسپین بولدک میں افغان فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 2 افغان پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔


افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی شہر اسپین بولدک کے بازار میں افغان فورسز کی گاڑی میں سوار افغان بارڈر پولیس کے اہلکار دکان پر سودا خریدنے میں مصروف تھے کہ وہاں پر ایک پیدل خودکش حملہ آور نے ٹوپیاں فروخت کرنے والے شخص کا روپ دھار کر گاڑی کے قریب آتے ہی اپنے آپ کو دھماکے سے اُڑادیا۔


دھماکے سے موقع پر موجود 2 افغان بارڈر پولیس کے اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 5 افغان پولیس اہلکاروں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔


دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، نیٹو اور افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کی آمد و رفت کو بند کردیا گیا۔ سماء

میں

زخمی

سمیت

nobel

gifts

euros

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div