کیا ٹویٹر نے منظور پشتین کا اکاؤنٹ معطل کردیا؟

Cartoon by Ali Sajid
Cartoon by Ali Sajid
[caption id="attachment_1112677" align="alignnone" width="640"] Cartoon by Ali Sajid[/caption]

کراچی : پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت کرنیوالے منظور پشتین کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں معطل کردیا گیا۔

منظور پشتین کا ٹویٹر اکاؤنٹ 24 اپریل کی دوپہر 3 بجے بنایا گیا تھا۔

پی ٹی ایم کے سرگرم کارکن محسن داور نے سماء ڈیجیٹل میڈیا کو بتایا کہ پشتین کا ٹویٹر اکاؤنٹ اس وقت دوبارہ بحال کردیا گیا جب ہم نے ان کی حمایت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹرینڈ شروع کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی تکنیکی مسئل نہیں بلکہ کسی کی سازش تھی، تاہم ٹویٹر ٹرینڈ نے اکاؤنٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

منظور پشتین نے 26 جنوری کو ڈیرہ اسماعی خان سے احتجاجی مارچ کا آغاز کیا جو 28 جنوری کو پشاور اور یکم فروری کو اسلام آباد پہنچے۔ پی ٹی ایم نے اسلام آباد میں ’’آل پشتون نیشنل جرگہ‘‘ کے عنوان سے دھرنا دیا، جس نے کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی، پشتون تحفظ موومنٹ نے 22 اپریل کو بھی لاہور میں احتجاج کیا۔

منظور پشتین کا ٹویٹر اکاؤنٹ فولو کرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے۔

ACCOUNT

cartoon

Manzoor Pashteen

PTM

Pashtoon Tahaffuz Movement

account suspended

manzoor ahmed pashteen

Tabool ads will show in this div