بنگلہ دیش: انتخابات کیخلاف ملک گیر پرتشدد احتجاج، پولیس سے جھڑپ میں طالبعلم ہلاک
اسٹاف رپورٹ
بنگلہ دیش میں اپوزیشن کا انتخابات کیخلاف ملک گیر احتجاج پُرتشدد مظاہروں میں بدل گیا، پولیس سے جھڑپ میں طالب علم ہلاک ہوگیا۔
بنگلہ دیش میں حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیاء کی کال پر انتخابات کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے، مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے سرکاری مشینری حرکت میں آئی۔
دارالحکومت ڈھاکا میں کئی مقامات پر مظاہرین پر پانی پھینکا گیا اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا، پولیس تشدد سے طالب علم ہلاک ہوگیا۔
ياد رہے بنگلہ دیش میں 5 جنوری کو پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔ سماء