سندھ اسمبلی بھی اندھیرے میں ڈوب گئی

کراچی : سندھ اسمبلی ميں آج پھر بجلی غائب ہوگئی، ايوان میں اندھيرا چھاگيا، لائٹس بند ہونے کے باوجود ارکان ميں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔

کے الیکٹرک کو ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس نہ ملنے کے باعث بیشتر علاقوں میں 3 مرتبہ جبکہ بعض علاقوں میں 6 مرتبہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وزیراعظم نے تنازع کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ايوان ایک بار پھر تاريکی ميں ڈوب گيا، اندھیرے میں بھی کارروائی چلتی رہی اور ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا

اسپيکر سندھ اسمبلی سراج درانی طنز کرتے ہوئے بولے مطلع ابر آلود ہوگيا ہے، کوئی دیکھے کہ مجموعی صورتحال کیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ میں پانی کے بحران پر بات کرنا چاہتا ہوں تاہم اسپیکر نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔

load shedding

Sindh assembly

Electricity Crisis

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div