جنسی ہراسانی :میشا شفیع نے دو قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں
علی ظفر کی جانب سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے بھی قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا شفیع نے لکھا کہ ’’ بیرسٹر پینسوٹا اور قانونی ماہر کے طور پرنگہت داد جنسی ہراسانی کے حوالے سے علی ظفر اور میرے معاملات کو دیکھیں گے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے حوالے سے ان دونوں سے رابطہ کریں۔
“I have appointed Barrister @pansota1 and @nighatdad as my legal counsels to look after all issues pertaining to my sexual harassment claim against Ali Zafar. Media is requested to contact them to get any update on the ongoing issue.”
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 24, 2018
علی ظفر کی جانب سےمیشا شفیع کیلئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے دعویٰ پر میشا شفیع 14روز میں میڈیا پر آکرمعافی مانگیں بصورت دیگر 10 کروڑ کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔
واضح رہے کہ انیس اپریل کو گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ علی ظفر نے ایک سے زیادہ مواقع پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، ایسے واقعات کا سامنا انہوں نے اپنی نوجوانی کے دور کے علاوہ تب بھی کیا جب وہ دو بچوں کی ماں تھیں۔ میشا کے مطابق یہ سب شیئرکر کے انہوں نے مثال قائم کی ہے کیونکہ وقت آگیا ہے کہ خواتین کو اس حوالے سے بات کرنی چاہیئے۔
Sharing this because I believe that by speaking out about my own experience of sexual harassment, I will break the culture of silence that permeates through our society. It is not easy to speak out.. but it is harder to stay silent. My conscience will not allow it anymore #MeToo pic.twitter.com/iwex7e1NLZ
— Meesha Shafi (@itsmeeshashafi) April 19, 2018
ردعمل میں علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹے الزامات پرعدالت سے رجوع کروں گا۔ پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔