آن لائن ٹیکسی سروس 'کریم' کے سرور پر سائبر حملہ

ہيکرز نے آن لائن ٹيکسي سروس پر بڑا حملہ کردیا کريم نے ايک کروڑ چاليس لاکھ صارفين کا ڈيٹا ليک ہونے کا اعتراف کرليا، پاکستان، ترکي ، مشرق وسطيٰ اور شمالي افريقہ کے صارفين کے نام اي ميل ايڈريس اور فون نمبر چوري ہوگئے۔

نامعلوم ہيکرز نے آن لائن ٹيکسي سروس کي بڑي کمپني کے سسٹم پر حملہ کردیا، ايک کروڑ چاليس لاکھ صارفين کا ڈيٹا چوري کرليا، متاثرہ صارفين ميں پاکستان، ترکي، مشرق وسطيٰ اور شمالي افريقہ کے شہري شامل ہيں۔

ان صارفين کے نام، ٹيلي فون نمبر، اي ميل ايڈريس اور ان کے سفر کي تفصيلات چوي کي گئيں، کريم کا دعويٰ ہے کہ صارفين کا ڈيٹا جنوري 2018 ميں ليک ہوا، کريڈٹ کارڈ کي معلومات ليک نہيں ہوئيں۔

کريم نے ٹوئيٹر پر پيغام ميں بتايا کہ صارفين کے پاس ورڈ اور کريڈٹ کارڈ کي تفصيلات عليحدہ سسٹم پر رکھي جاتي ہيں اس ليے وہ چوري نہيں ہوئيں تاہم صارفين اپنا پاس ورڈ فوراً تبديل کرليں ۔

سائبر حملے کے متعلق کريم نے خود ٹوئيٹر اکاؤنٹ کريم کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کي تحقيقات شروع کردي گئي ہيں اور صارفين کے ڈيٹا کو محفوظ بنانے کے اقدامات کيے گئے ہيں۔

Customers

careem

Data Breach

Tabool ads will show in this div