علی ظفر نے میشاشفیع کو10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
کراچی : معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے اداکارہ اور سنگر میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
نوٹس میں کہا گیا ہےکہ میشا شفیع نےہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے، علی ظفر نے اپنے وکلاء کے ذریعے میشا شفیع کو 10کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
نوٹس میں یہ بھی بیان کہا گیا ہے کہ میشا شفیع 14روز میں میڈیا پر آکر معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
واجح رہے کہ گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے گلوکار پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔
جس کے جواب میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ بیٹی اور بیٹے کا باپ ہوں خاموش نہیں رہوں گا، عدالت جاؤں گااورسچ کےساتھ ہوں گا مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔