جاپان میں ترک وزیراعظم کاشانداراستقبال،سرخ قالین فرش راہ ہوگئے

اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : جاپان میں ترک وزیراعظم طیب اردوگان کے شاندار خیر مقدم کیلئے سرخ قالین فرش راہ ہوگیا۔ تین روزہ دورے کے دوران جاپان اور ترکی کے درمیان نیوکلئیر توانائی اور آزاد تجارت کے معاہدے متوقع ہیں۔

ٹوکیو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤسز میں ترک وزیراعظم طیب اردوگان کی آمد پر ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا۔ جاپانی ہم منصب 'شنزوایبے' نے ترک وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک وزیراعظم تین روزہ دورے کے دوران جاپانی تاجروں سرمایہ کاروں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

جاپان اور ترکی کے درمیان نیوکلئیر توانائی اور آزاد تجارت سمیت کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ سماء

میں

eid

Tabool ads will show in this div